|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2016

وڈھ : سابق ناظم وڈھ مینگل قبیلہ کے سربراہ سردار اسداللہ خان مینگل کا شاہ نورانی درگاہ کا دورہ اس موقع پر سردار اسداللہ خان مینگل نے شاہ نورانی واقعہ میں جان بحق افراد کے گھر جاکر ان کے خاندانوں سے تعزایت کا اظہار کیا ان کے ہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل ، میر نوروز خان گچکی،میر جہانزیب مینگل، میر چنگیز گچکی، میر کامران عالیانی سمیت دیگر تھے اس موقع پر سردار اسد اللہ خان مینگل نے کہا کہ سانحہ شانوارنی مزار پر خود کش ایک دل خراش واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے معصوم بے جانوں سے کھیل نے والے کونسی مذہب کی خدمت کررہے ہیں بلوچستان حکومت اپنی ناکامی کو مان کر عوام کی جان مال کو تحفظ دیں انہوں نے کہا کہ انتظامات نہ ہونے اور دیر سے امدادی ٹیموں کے پہنچ نے سے اموات میں اضافہ ہوا ایدھی کے رضا کاروں اور مقامی افراد کا مشکور ہے کہ بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا انہوں نے کہا کہ درگاہ پر حملہ مذہب اور انسانیت کے خلاف ہے ۔