|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2016

ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی کے علاقے جوری میں قبائلی رہنماکے گھرکے قریب دھماکہ ایک شخص زخمی،زخمی شخص کوفوری طبی امدادکے لیئے ڈیرہ بگٹی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے جوری میں قبائلی رہنماولیدادبگٹی کے گھرکے قریب ہوادھماکے سے ایک راہگیرزخمی ہوگیاجس کوپولیس نے فوری طبی امدادکے لیئے ڈیرہ بگٹی ہسپتال منتقل کردیادھماکے سے علاقے میں خوف وہراس صورتحال پیداہوگئی ہے خوف کی وجہ سے علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں قانون نافظ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے تمام داخلی وخارجی راستوں کوسیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔