|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ اورتربت میں ایف سی اور پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 6افغان باشندوں سمیت 8افراد کو گرفتار کرکے منشیا ت اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق جمعہ کو ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ میں ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران چھ افغان باشندوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 پستول برآمد کرلئے۔ایک کارروائی میں ضلع کیچ (تربت) کے علاقے بلنگور میں جرائم پیشہ افراد عناصر کے خلاف کی گئی ۔ کارروائی کے دوران2منشیات فروشوں کو گرفتار انکے قبضے سے 6کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔