|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2016

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ ،ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس ارباب ہاؤس میں زیر صدارت صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال ،صوبے میں امن وامان کی گھمبیر حالات اور تنظیمی امور سے متعلق تفصیلی غور و خوص ہوا ،اجلاس میں ضلعی تنظیموں کافعال متحرک کردارادا کرنے ،پشتون اولس سے قریبی رابطہ رکھنے اورہزاروں افراد کی پارٹی کے صفوں میں شامل کرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ایک فعال منظم تنظیم ہی اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے حصول کو ممکن بنا سکتاہے ،اضلاع کے اس حرکت وفعالیت کانتیجہ ہے ،آج روز سیاسی کارکن ،قبائلی ،زعماء اور نوجوان پارٹی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ،اجلاس میں صوبے کی مخدوش صورتحال ،حکومتی غفلت ،عدم شفافیت ،بدنیتی ،اقرباء پروری کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ قوم سے حل طلب ایشوز پر مینڈیٹ لینے والے ذاتی گروہی ،خاندانی مراعات ومفاداتکے حصول اور اس کو دوام دینے کی صفائیوں کے بجائے قوم سے کئے گئے ان وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں جس کی بنیاد پر مظلوم محکوم اقوام کے مشترکہ جدوجہد اور پلیٹ سے راہیں جدا کئے گئے تھے ،مقتدرقوتوں کی ایماء پر صرف اپنی ذاتی وخاندانی مفادات کے حصول کو مقصد بنایاگیا جو آج پشتونوں کے سامنے چند وزارتوں پر منتج ہے ،صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے صوبے کی وزیراعلیٰ کی مردم شماری سے انکار ،انتہاپسندی ،دہشت گردی کے واقعات پر مجرمانہ خاموشی ،پشتونوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے ،سیکورٹی اور جامہ تلاشی کے نام پر پشتونوں کی تضحیک وتوہین ،نادرا حکام کی پشتونوں کے ساتھ غلط طرز عمل ،ایسے ایشوز ہیں جو قوم کے نام پر دعویداری کرنیوالوں کے دوران حکومت رونما ہورہے ہیں ،دوسری جانب مذہب کے نام پر بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھی تخت لاہور کے گن گانے میں مگن ہیں چند ایکڑ ذاتی اراضی کو سی پیک کا حصہ بننے کو پورے پشتون وبلوچ قوم کا حصہ گرداننے والوں کا اصل چہرہ مظلوم ،محکوم اقوام بڑے قریب سے دیکھ رہے ہیں ،اجلاس میں اس امر کی ضرورت پر زوردیاگیا کہ فکر باچاخان کے علاوہ پشتونوں کی مشکلات ومصائب کا کسی کے ساتھ کوئی حل نہیں ،اپنے خون کے نذرانے دیکر پارٹی قیادت نے قومی اہداف حاصل کرلئے ،عمل کی دنیا میں آج وہ تمام تر قوتیں عیاں ہوچکے ہیں جو قوم کے ساتھ سیاست کرتے رہے جبکہ قوم کیلئے سیاست اور جدوجہد سرخ پرچم کے اکابرین ہی کے حصے میں آئی ہے ،اجالس میں تمام اضلاع کے تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ پارٹی کے ان لیڈر اور رہنماؤں سے جرگہ ومرکہ کے انعقاد کویقینی بنائیں جو ماضی میں پارٹی صفوں میں فعال اور متحرک کرداراداکرتے رہے اور آج بھی وہ دوسری جماعتوں سے لاتعلق ہیں اجلاس میں پشتون اولس کی فکر باچاخان سے وابستگی کو نئی صبح کی نوید قراردیدیا