سبی : آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتے ہیں،دشمن ملک سے آسائشیں حاصل کرنے والوں نے پہاڑوں پر لڑنے والوں کے خاندانوں کا مستقبل تباہ کردیا ہے،قومی دھارئے میں شامل ہونے والوں کو باعزت طریقے سے پاکستانی معاشرئے میں شامل کرنے کو تیار ہیں،سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ پورئے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوچکا ہے،پاک افواج اور پاکستانی قوم نے مل کر ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے،سی پیک کے منصوبوں سے براہ راست بلوچستان کے عوام مستفید ہوں گے ،دشمن کوبیرونی حملے کی جرات نہیں ہے وہ پیسے دئے کر ملک میں اندرونی شورش و دہشت گردی کے ذریعے ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے،پاکستان کے دشمن یہ جنگ ہار چکے ہیں اور سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کے لیے روس،ایران ،سعودی عرب سمیت مغربی ممالک اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں امن اور تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں سیاسی سماجی ،قبائلی عمائدین و معتبرین سے خطاب میں کیا،تقریب میں سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی،سابق چیئرمین سینٹ میر جان محمد خان جمالی،سابق نگران وزیراعظم پاکستان ریٹائرڈ جسٹس میر ہزار خان کھوسہ،رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی،صوبائی وزیر سردار سرفراز خان دومکی،سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی،نوابزادہ طارق خان مگسی،سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی،سیکٹربرگیڈئرایف سی امجد ستی،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذولفقار باجوہ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاختر سعید جمالی،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران ،ڈسٹرکٹ چیئرمین سبی ملک قائم الدین دہپال،ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردار خان رند سمیت قبائلی عمائدین و معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے خطاب میں کہا کہ پاک افواج اور پاکستانی قومی ایک پیچ پر متفق ہیں اور بلوچستان میں قیام امن کا سہرا یہاں کے غیور عوام اور قبائل کے سر جاتا ہے جنہوں نے سیکورٹی فورسزاور پاک افواج کے شانہ بشانہ مل کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے پڑوسی دشمن ملک کو پاکستان پر بیرونی حملہ کرنے کی جرات تک نہیں ہے جو پیسے کے بل بوتے پر پاکستان بلخصوص بلوچستان میں اندورنی شورش اور دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوشش کی ہے جسے عوام نے ملی یکجہتی کے ذریعے ناکام بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر لوگ جنہیں پاکستان کے خلاف ورغلایا گیا ہے جو ہمارئے دشمن ملک سے آسائشیں حاصل کرکے خود تو بیرون ممالک میں بیٹھ کر سکون کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن یہاں پہاڑوں پر لڑنے والوں کے خاندانوں اور ان کی نئی نسل کے مستقبل کو تباہ و برباد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ دشمن جتنا بھی زور لگا لے وہ ہم سے یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتا ہے البتہ قومی دھارئے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں باعزت طریقے سے پاکستانی معاشرئے کا حصہ بنانے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ یہ پورئے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوچکا ہے جسے ہمارئے مخالفین نے بھی تسلیم کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جنہوں نے سی پیک منصوبے سبوتاژکرنے کے لیے دہشت گردی کو فروغ دیا اور دہشت گردی کی یہ جنگ دشمن سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد مکمل طور پر ہار چکا ہے،انہون نے کہا کہ انڈیا یہ جنگ جیتنے کے لیے ہزار بار جنم لے تب بھی ترقی اور امن کی یہ جنگ ہم سے نہیں جیت سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں چائنہ کے بعد روس،ایران ،سعودی عرب کے علاوہ مغربی ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں جو اس پورئے خطے مین گیم چینجر ثابت ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر سینکڑوں منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جس سے صوبے کے عوام براہ راست مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنے کیلیے امن اور تعلیم کے تسلسل کو جاری رکھنا ناگزیر ہے اس ضمن میں جہاں قیام امن کے لیے ایف سی نے اپنا کردار ادا کیا ہے وہاں پر ایف سی نے صوبے کے طول و ارض میں 60معیاری اسکولز اور کالجز کے قیام کو بھی یقینی بنایا ہے جبکہ ہر سال200طلباء کو اسکالر شپ دئے کر انہٰن ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں جو ہر میدان میں اپنا جوہر منوانا جانتے ہیں انشاء اللہ صوبے کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا جائے گا اور سی پیک کے ذریعے یہاں کے عوام کے لیے ترقی کا ایک نیا باب کھل گیا ہے جس کے مثبت اثرات یقیناًصوبے کے عوام پر براہ راست پڑیں گے۔