|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2017

کوئٹہ: ضلع موسیٰ خیل سے کوئٹہ آنے والے قطر کے شہزادے کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ دو لیویز اہلکار زخمی با ثر شخصیت اپنے مسلح 25افراد کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قطر کے شہزادے اپنے قافلے کے ہمراہ ضلع موسیٰ خیل میں شکار کے لئے آئے ہوتے تھے علاقے میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سے شکار نہ کھیل سکے اور واپس کوئٹہ جا رہے تھے کہ موسیٰ خیل ٹاؤن کے قریب 5گاڑیوں میں سوار 25مسلح افراد نے قطر کے شہزادے کے قافلے کا پیچا کیا بروقت اطلاع ملنے پر ڈی پی او پولیس اور لیویز نے ان مسلح کا پیچا کیا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے اور ڈی پی او بھی معمولی زخمی ہوا ڈی سی موسیٰ خیل یاسر خان کاکڑ نے رات میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کے اطلاع ملنے پر فوری طورپر کارروائی کی گئی مسلح افراد جن کی تعداد 25تھی ان میں ایک لیویز کا رسالدار اور ایک لیویز اہلکار بھی مسلح افراد کے ساتھیوں کے ہمراہ تھا وہ بھی مسلح افراد کے فرار ہوگئے جنہیں فوری طورپر معطل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ با اثر شخصیت قطر کے شہزادے کی موسیٰ خیل آمد پراحتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔