|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں برف باری کے باعث سیر وتفریح کے لئے جانیوالے اعلیٰ سر کاری افسران نے سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کیا ہنہ اوڑک، زیارت، کان مہترزئی کے مقامات پر سرکاری گاڑیاں دیکھنے میں آئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں2 روز سے جاری برفباری کے باعث لو گ سیر وتفریح کے لئے ہنہ اوڑک، زیارت اور کان مہترزئی کا رخ کر لیا اکثر مقامات پر سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا اعلیٰ سرکاری افسران کے بچوں نے موج مستیوں کے لئے سرکاری گاڑیوں کا استعمال کیا گیا کیونکہ سر کاری گاڑیوں میں پٹرول ڈیزل بھی سرکاری کھاتہ سے ڈالا گیا کسی نے بھی اس کا نوٹس نہیں لیا عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سیر وتفریح کے لئے سر کاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے ۔