|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2017

کوئٹہ:ایرانی بارڈر فورس نے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائٹ مشین گن سے ایف سی چیک پوسٹ پوسٹ پر فائرنگ کی۔ ایف سی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی خلاف ورزی کا واقعہ ہفتہ کو ایک بجکر چالیس منٹ پر بلوچستان کے ضلع پنجگورسے نوے کلو میٹر دور تحصیل پروم میں پیش آیا جہاں سرحد پار سے ایرانی فورسز نے ایل ایم جی سے فائرنگ کی۔ ایرانی فورسز نے فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ کی جانب فائرنگ کی جس پر فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے بھی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ پندرہ منٹ تک جاری رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی باردر فورس اس سے قبل بھی کئی بار سرحدی خلاف وری کرچکی ہیں۔