|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2017

کوئٹہ:نصیرآباد کے علاقے بابا کوٹ میں ایف سی کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز پر حملو ں میں ملوث ملزم مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تھانہ بابا کوٹ کے علاقے میں فرنٹیئر کور بلوچستان87ونگ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم لطف اللہ مگسی مارا گیا۔ ملزم سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا اور کچھ عرصہ قبل تھانے سے فرار ہوا تھا۔ لاش ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔