ڈھاڈر:کچھی کے علاقے سنی میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ دو افراد جاں بحق دو زخمی علاقے میں کشیدگی برقرار۔تفصیلات کے مطابق سب تحصیل کھٹن کے علاقے دلدارمیں نامعلوم افراد نے ایک گھر سے مال مویشی چوری کرکے لے گئے واقعہ کے بعد مالک مکان اور ایک گروہ رندات کے پیچھے روانہ ہوئے اور ضلع کچھی کے تحصیل سنی کے علاقے احمد شاہ ڈھورا میں دوسرے گروہ کے مسلح افراد سے انکا آمنا سامنا ہوا اور اس دوران دونوں جانب سے خودکار ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک گروہ کے جلال خان ولد گاجی خان اور سومر خان ولد خوشحال خان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ جمعہ خان ولد نور محمد اور محمد بخش نامی اشخاص زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پاکر بولان لیویز نے فوری طور پر جنگ بندی قرادی اور نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد وثاء کے حوالے کردیا واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے لیویز ذرائع کے مطابق کچھی لیویز نے واقعہ کے ردعمل میں سنی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن شروع جاری ہے اور متعدد مقامات پر انکی کمین گاہوں کو نذر آتش کیا گیا ہے ۔