راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بارپھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کرگئے ہیں ،پاک فوج کی جانب سے ہیں بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش جبکہ جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے3جوان زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،شہدا ء میں نائیک غلام رسول ن،نائیک عمران ظفر اور سپاہی امام بخش شامل ہیں ۔پاک فوج نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔