|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2017

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے صوبہ بلوچستان میں بدعنوانی اور سرکاری فنڈز کی خورد برد میں ملوث سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد ہمایوں لانگو اور دیگر ملزموں کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے صوبہ بلوچستان میں بدعنوانی اور سرکاری فنڈز کی خرد برد میں ملوث سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد ہمایوں لانگو اور دیگر ملزموں کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ،ملزمان پرسرکاری فنڈز میں 2ارب 20کروڑ روپے کی خردبرد کا الزام ہے