|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبے کی قومی شاہراہوں اور اندرون شہر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی منصوبہ بندی واقدامات کرنے اور بین الصوبائی ٹریفک کی رفتار مقرر کرکے جدید میکنیزم کے ذریعہ مسافر بسوں کو مقررہ رفتار کا پابند بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کی جانب سے آئی جی پولیس اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو موٹر وے پولیس کے ساتھ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے کوئٹہ شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کے لیے بھی سفارشات کی تیاری اور عوام میں ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اور آگاہی مہم کا آغاز کرنے اور 15مارچ 2017 تک موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی ہے۔