|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2017

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، مردان، ہری پور، مانسہرہ، بونیر، دیربالا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ باجوڑ، خیبرایجنسی اور فاٹا میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ راولپنڈی، گلگت بلتستان، چترال اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 نوٹ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔