|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی کہ 3اور4 مارچ کو شہید رہنما نزربلوچ کے قتل کے خلاف بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائیں پریس کلبز اور اھم مقامات پر مظاہروں کا اہتمام کرکے بلوچستان میں ھونے والی دھشت گردی جسں میں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا جارھا ھے اس کی مزمت کریں۔ بلوچستان خصوصا مکران میں ایک مخصوص دھشت گرد ٹولہ کء عرصے سے سیاسی کارکنوں اور نیشنل پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنا رہی ھے یہ ٹولہ بلوچستان میں بلوچ روایات وسماج کے اقدار کے برخلاف برادر کشی میں مصروف ھے ان عناصر کی وجہ سے خانہ جنگی و عوام کو اپس میں دست و گریباں کرنے کی گھناونی سازش کا مرتکب ہوئی ھے۔ نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری پارٹی ھے جو بلوچستان کے قومی و سیاسی جدوجہد میں اپنا سیاسی مقام و پوزیشن رکھتی ھے۔ پارٹی کے کارکن مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے اپنے عظیم شہیدا کو خراج عقیدت پیش کریں اور دھشت گرد عناصر کے خلاف اپنے سیاسی ردعمل کا ثبوت دیں۔