|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2017

کوئٹہ:سردار بہادر خان یونیورسٹی میں میرٹ کی پامالی کیخلاف وطن اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر احمد نواز مینگل جوائنٹ سیکرٹری محبوب بلوچ، فنانس سیکرٹری علی بگٹی کے سربراہی میں اجلاس بلایا گیا، جس میں بہادرخان یونیورسٹی میں میرٹ کی پامالی اور سفارش پر لوگوں کو تعینات کیا جارہا ہے اوربے روزگار ایکسپیرنس لوگوں کومایوس کررہے ہیں اور ہم لوگ اس کی پر زور مذمت کرتے ہے اور ہر فورم پر اپنا آواز بلند کرینگے، ہم چیف جسٹس بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایم پی اے نوشکی حاجی غلام دستگیر بادینی سے اپیل کرتے ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے