کوئٹہ : میجر جنرل سردار طارق امان کو آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ تعینات کردیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے میجر جنرل سردار طارق امان کو آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے بلوچستان کے وسیع و عریض رقبے کو مد نظر رکھتے ہوئے فرینٹئر کور بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں ساؤ تھ اور ویسٹ زون کے علاقوں میں تربت مکران ڈویژن ، تفتان خاران نوشکی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ ایسٹ زون میں کوئٹہ چمن خضدار سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جن کی کمان آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کر رہے ہیں ۔