|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمدبگٹی نے بلیدہ کے علاقے الندور میں عام آبادی پر فورسز کے حملے اور بے گناہ معصوم لوگوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلیدہ‘ دشت سمیت بلوچستان بھر میں کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلیدہ کے علاقے الندور میں فورسز نے ایک گھر پر حملہ کرکے ایک خاتون سمیت 2 افراد کو شہیدکردیا شہید ہونے والوں میں عبدالخالق اور ان کی اہلیہ بی بی فاطمہ بلوچ شامل ہیں جبکہ 5افراد کو حراست میں لے لیا ترجمان نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں جاری کارروائیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔