|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ،سابق وزیراعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کے ہمراہ جمعہ کو مگسی ہاؤس کوئٹہ میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال ،امن و امان ، افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری و خانہ شماری پر تحفظات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی تین سال کے بعد کوئٹہ آئے ہیں کوئٹہ میں قیام کے دوران نواب ذوالفقارعلی مگسی مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں ، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ سیاسی حلقے نواب ذوالفقارعلی مگسی اور سردار اختر مینگل کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔