|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

اسلام آ باد/لاہور / پشاور/کراچی /کوئٹہ: ملک بھر میں 19 سال بعد منعقد کی جانے والی چھٹی مردم وخانہ شماری کا آغاز (آ ج) بدھ کو ہوگا ۔ چیف شماریات وچیف کمشنر مردم شماری آ صف باجوہ اٹک میں مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کریں گے۔چیف شماریات وچیف کمشنر مردم شماری آ صف باجوہ نے کہاہے کہ ملک بھر میں6 ویں مردم شماری آ ج سے کیا جا راہا ہے جس میں ملک میں رہنے والے تمام مردوں ،عورتوں اور خواجہ سراؤ ں کی گنتی کی جائی گی، مردم شماری میں بنیادی معلومات سمیت گھر کی معلومات بھی لی جائیں گی۔ اس مرتبہ اضافی سوال شامل کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ ہے یا نہیں ہے ۔یہ سوال 1998ء میں نہیں پوچھا گیا تھا ‘ پہلی دفعہ خواجہ سراؤں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جائیں گی‘ ان کا تشخص پہلی دفعہ تسلیم کیا جا رہا ہے ‘ کام میں رکاوٹ ڈالنے اور جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو 6ماہ قید اور 50ہزار جرمانہ کیا جائے گا، معلومات کی کی تحقیق کریں گے اور تصدیق کی جائے گی‘ مردم شماری میں ملک میں رہنے والے کل افراد کی گنتی کی جائے گی۔ بدھ ( آ ج ) سے ملک بھر میں خانہ و مردم شماری کا آغاز کیاجارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، 19 سال بعد ہونے والی مردم شماری میں شمارکنندگان اور فوجی جوانوں سمیت 3 لاکھ سے زائد افراد حصہ لیں گے جب کہ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے منتخب اضلاع بھی مردم شماری کے پہلے فیز کا حصہ ہوں گے،ملک کے مختلف شہروں میں شمار کنندگان کو متعلقہ سامان فراہم کر دیا گیا ہے جب کہ فوج کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر پہنچ گئے ہیں،مردم شماری صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،مردم شماری کے 6 ہزار746 بلاک اور867 سرکل ہیں پہلے 3دن خانہ شماری ہوگی ، پھر مردم شماری ہو گی،مردم شماری کی مانیٹرنگ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم سے ہوگی۔کمشنر مردم شماری بلوچستان محمد اشرف کے مطابق مردم شماری کیلیے تقریباً8ہزارملازمین خدمات انجام دیں گے،مردم شماری کا پہلامرحلہ 15 اپریل کو مکمل ہوگا،مردم شماری کا پہلامرحلہ آ ج سے شروع ہورہاہے،پہلے مرحلے کیلیے15اضلاع میں مردم شماری موادپہنچادیاگیا،پہلے تین دن خانہ شماری کیلیے مختص کیے گئے ہیں،ہر بلاک میں ایک شمارکنندہ اورپاک فوج کاایک سپاہی مقررکیاگیاہے،بلوچستان میں سیکیورٹی انتظامات بھی کرلیے گئے،مردم شماری کادوسرامرحلہ 25مئی کو مکمل ہو گا،خانہ شماری کے بعد 12روز مردم شماری ہوگی،آخری 14روزبے گھرخاندانوں کوکورکیاجائیگا‘ خاران، قلات، جعفرآباد، نصیرآباد، پشین، نوشکی، تربت، لہڑی،واشک بھی پہلے مرحلے میں کور ہونگے ۔کوئٹہ،آواران،لسبیلہ،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،موسیٰ خیل پہلے مرحلے میں کورکیے جائیں گے،پہلے مرحلے میں بلوچستان کے15اضلاع کورکیے جائیں گے،دوسر ے مر حلے میں گوادر،خضدار،صحبت پور، مستونگ، لورالائی،قلعہ سیف اللہ،بولان ، سبی شامل ہرنائی، بارکھان، شیرانی، قلعہ عبداللہ،چاغی دوسر ے مرحلے میں کور ہوں گے پنجگور،ڑوب،زیارت اورجھل مگسی بھی دوسرے مرحلے میں کورہوں گے ۔ ہنگو میں 15مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری پراورکزئی ایجنسی میں گرینڈ جرگہ ہوا۔متاثرین کیلیے ہنگواورکوہاٹ اورپشاورمیں مردم شماری پوائنٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سلیم افضل بہاولپور کے مطابق ضلع بھر میں مردم و خانہ شماری کی تیاریاں مکمل ہیں۔سامان کی ترسیل کیلئے گاڑیاں میونسپل کارپوریشن اورضلع کونسل کیدفترپہنچادی گئیں کل سے ضلع بھر میں مردم و خانہ شماری شروع کی جائے گی مردم وخانہ شماری2مرحلوں میں مکمل کی جائیگی پہلا مرحلہ 15 مارچ سے 14 اپریل تک مکمل کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 2671 بلاک اور 318 سرکلز میں مردم شماری ہوگی،دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 25 مئی تک مکمل کیا جائے گا،دوسرے مرحلے میں 985 بلاک اور 103 سرکلز مکمل کیے جائیں گے ۔