|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2017

چارسدہ: چارسدہ میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے ہری چند میں مردم شماری کی ٹیم معمول کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی کہ ایک مسلح شخص نے سامنے آ کر پولیس کانسٹیبل تاج محمد پر فائرنگ کر دی جس سے اہلکار زخمی ہو گیا، موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم فخرعالم بھی زخمی ہو گیا۔ زخمی کانسٹیبل اور حملہ آور کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا، جہاں پولیس اہلکار کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم حملہ آور دم توڑ گیا۔