|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2017

خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کا وفد بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے وڈھ مینگل کوٹ میں ملاقات کی جمعیت علماء اسلام کے وفد میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام وڈھ کے امیر مولانا عبد الکبیر مینگل ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الصبور مینگل شامل تھے اس موقع پر سردار اخترجان مینگل ، جمعیت علماء اسلام کے وفد کے درمیان ملاقات ملک و صوبہ کے سیاسی صورت حال پر بحث ہوئی دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی رابطوں کو مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔