|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ۔ راکٹ گولے شہری آبادی میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے مند میں گومازی کے مقام پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ پر یکے بعد دیگرے چھ راکٹ گولے داغے ۔چار گولے کھلے میدان میں گرے ۔جبکہ دو گولے احمد مبارک اور عبدالجبار نامی افراد کے گھروں کے اندر گرے جس سے دیواروں کو جزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فورسز کی جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہوگئے۔