پیٹرس برگ: روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی زیر زمین ٹرین میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی نیوز ایجنسی ’طاس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کی میٹرو ٹرین میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔
دھماکے کے بعد سینایا پلوشاڈ میٹرو اسٹیشن پر متعدد ایمبولینسز پہنچ گئیں۔
نیوز ایجنسی آر آئی اے نووستی کا کہنا تھا کہ ظاہری طور پر دھماکے دو میٹرو اسٹیشنز پر ہوئے۔
مقامی میڈیا ادارے فونٹینکا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دھماکے کے بعد تین میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔