|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں 23ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی کاشت کو تلف کردیا۔ انسداد منشیات فورس کیکرنل سلیم، میجر انجم نے اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ اعجاز احمد جعفر ،نائب تحصیلدار گلستان عبدالستار ، لیویز، ایف سی اور اے این ایف فورس کے ہمراہ پوست کی کاشت کے خلاف مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا۔ پہلے روز کلی مرکئی شمشوزئی میں 17ایکڑ اور دوسرے روز کلی مرغکئی اور دولنگی میں ٹریکٹروں کی مدد سے6ایکڑ اراضی پر مشتمل پوست کی کاشت کو تلف کردیا۔