کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چھیالیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سکیورٹی فورسز نے پانچ شہروں میں انسداد دہشتگردی آپریشن کئے جن کے نتیجے میں چھیالیس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔