|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2017

پریٹوریا: جنوبی افریقہ میں اسکول بس اور ٹرک حادثے میں پرائمری اسکول کے بیس بچے ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں بس ڈرائیور بھی جانبر نہ ہوسکا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت پریٹوریا سے ستر کلو میٹر دور اس وقت رونما ہوا، جب بچوں سے بھری یہ بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام نے بتایا کہ اطلاع کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں تاہم زیادہ تر ہلاکتیں موقع پر ہی واقع ہو چکی تھیں۔اس حادثے میں بس ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے بتایاکہ حادثے کے فوری بعد بس کو آگ لگ گئی جس کے باعث پرائمری اسکول کے 20 طالب علم ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ،بس میں سوار بچوں کی عمر 5 سے دس برس تھی۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ۔