|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

کوئٹہ: مند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیا جانیوالا راکٹ کا گولہ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مند کے علاقے روڈ بن میں واقعہ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کے لئے راکٹ کا فائر جانیوالا گولہ چیک پوسٹ کے قریب کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔