|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویئے کے خلاف اپنے بسوں کو احتجاجاً قومی شاہراہ پر کھڑی کی ہے تحفظات دور نہ کئے گئے تو بھر پور احتجاج کرینگے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کچھی اور انتظامیہ ڈھاڈر کے ناروا سلوک کے خلاف بلوچستان بس فیڈریشن کا احتجاج بلوچستان بس فیڈریشن نے کولپور کے مقام پر تمام بسیں کھڑی کر دی ممتاز ٹرانسپورٹر میر حکمت لہڑی نے کہا کہ چھ سال سے سیکورٹی کے نام پر بلاوجہ تنگ کیا جارہا ہے بولان کے علاقے سے دوپہر تین بجے سے صبح چھ بجے تک بسیں گزارنے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چھ روز سے احتجاج کررہے حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی تحفظات دور نہ کیئے گئے تو احتجا ج مزید سخت کردیں گے۔