|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2017

کوئٹہ: تربت کے علاقے ڈی بلوچ میں قائم ایف ڈبلیو او کے کیمپ میں سلنڈر گیس دھماکے سے کمرہ مہندم ایک اہلکار سمیت 16 مزدور زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ تربت کے علاقے ڈی بلوچ میں قائم ایف ڈبلیو او کے کیمپ میں ایک کمرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے وہاں رکھے گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے ،جس سے کمرہ مہندم ہو گیا حادثے میں ایک سپاہی سمیت 16 مزددور زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے