|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2017

کوئٹہ: وڈھ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے دوران چیکنگ اسلحہ ایمونیشن، راکٹ لانچر برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے وڈھ میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے چیک پوسٹ پر ایک موٹرسائیکل سوار کریم بخش کو روک کر چیک کیا تو اس کے قبضے سے 60 ایم ایم مارٹر بمعہ بیسٹ پلیٹ ،10 راؤنڈ 60 ایم ایم مارٹر،1 گولہ آر پی جی سیون اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کردی۔