ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان کے تاریخی حیثیت رکھنے والے ضلع کچھی کو خوبصورت بنانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ 30کروڑروپے خوبصورتی پر خرچ کرنے کا منصوبہ کھل کر سامنے آگیا پہلے سے تیار شدہ بلیک ٹاپ سڑکوں پر ٹف ٹائیل لگانے کا انکشاف جبکہ کچھی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر رند علی میں درجنوں کچی سڑکیں اب بھی محکمہ مواصلات وتعمیرات کو ناک چڑھا رہی ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے تاریخی حیثیت رکھنے والے ضلع کچھی کو خوبصورت بنانے کیلئے 30کروڑروپے فراہم کیئے تھے لیکن کچھی انتظامیہ اور محکمہ مواصلات وتعمیرات کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تیارہ شدہ مضبوط خوبصورت بلیک ٹاپ سڑکوں کے اوپر ٹف ٹائیل لگائے جا رہے ہیں جبکہ ضلع کچھی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر رند علی میں درجنوں کچی سڑکیں اب بھی محکمہ مواصلات وتعمیرات کو ناک چڑھا رہی ہیں بچے پبلک پارک سے بھی محروم ہیں دریں اثناء ڈھاڈر کے سیاسی سماجی شخصیت آل جتوئی ایسوسی ایشن بلوچستان کے جوائنٹ سیکریڑی بشیراحمد جتوئی نے صحافیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ضلع کچھی کے ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی جانب سے ضلع کچھی کے ہیڈ کوارٹرڈھاڈر کو خوبصورت بنانے کیلئے فراہم کردہ30کروڑروپے غلط منصوبہ بندی کے تحت ضیائع کیئے جا رہے ہیں اس وقت درجنوں سڑکیں ڈھاڈر میں کچی ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بارش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلیک ٹاپ سڑکوں پر ٹف ٹائیل لگانا مجرمانہ اقدام ہے وسائل ضیائع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کمشنر نصیرآباد نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔