بیجنگ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بیجنگ میں مستونگ واقعہ کے حوالے سے صوبائی حکام اور انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہے ، زخمیوں کی دیکھ بھال اور مکمل طور پر نگرانی کی ہدایت کی ۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو بیجنگ میں جب مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی اطلاع ملی تو وہ اس پر انہوں نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ۔ وہ بیجنگ سے ہی ٹیلیفون پر صوبائی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہے اور دھماکے کے بعد کی صورتحال اور زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر معلومات لیتے رہے ۔ انہوں نے فوری طور پر چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک اورانسانیت کے دشمنوں کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ان درندوں کو شکست دے کر رہیں گے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت کے حکام ، ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
بیجنگ ،وزیراعلیٰ بلوچستان مستونگ واقعہ کے حوالے سے مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں رہے
![]()
وقتِ اشاعت : May 13 – 2017