کوئٹہ: لورالائی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل جبکہ تین افراد کو زخمی کردیا گیا۔
لیویز کے مطابق لورالائی کی سب تحصیل میختر کے علاقے چمالانگ روڈ پر رشتہ داروں کے درمیان گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے دوران ملزم عبدالستار ولد لونی حمزہ زئی نے کلاشنکوف سے حاجی خالو حمزہ زئی کے چار بیٹوں سلطان محمد ، سعد محمد، صالح محمد اور بختیار خان پر فائر کھول دیا۔
اندھا دھند فائرنگ سے دوسگے بھائی سلطان محمد اور سعد محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باقی دو بھائی صالح محمد اور بختیار خان شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں ملزم عبدالستار بھی زخمی ہوا۔ لاشوں کو سول اسپتال لورالائی اور جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ لورالائی منتقل کردیا گیا۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی۔
لورالائی،مسلح شخص کی فائرنگ،2 سگے بھائیوں کا قتل جبکہ دو زخمی
وقتِ اشاعت : July 4 – 2017