|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2017

کوئٹہ: حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکارکو ہلاک کردیا۔ لپولیس کے مطابق جمعہ کو حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آواران لیویز کے اہلکار عبدالمجید کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔