|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2017

کوئٹہ: صحبت پور میں ایف سی کے قافلے کو اڑانے کی کوشش ناکام سڑک کنارے نصب بم برآمد کر لیا گیا چھتر میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چھتر بانڑی کے علاقے گوٹھ یار محمد کہری کے قریب موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دھماکے سے موٹر سائیکل پر سوار تیرہ سالہ شیر علی شاہ موقع پر جابحق ہوا جبکہ زخمی ہونے والے بارہ سالہ منصور علی شاہ کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال لایا جارہا تھاکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دھماکہ سے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع صحبت پور کے علاقے میں سڑک کنارے نصب 10کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنادی آئی ای ڈی کے ہمراہ ایک پریشر بٹن ایک آر پی جی کا گولہ بمعہ فیوز اور ایک بیٹری بھی برآمد ہوئی مذکورہ مواد سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا جسے سیکورٹی فورسزنے بروقت برآمد کرکے بڑے جانی نقصان کا تدراک کیا ۔