کوئٹہ: لورالائی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے راغہ میں واقع کوئلہ کی کان میں اس وقت گیس بھر گئی جب کانکن وہاں سے کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے۔ گیس بھرنے سے نذر محمد ولد محمدان اور امان اللہ ولد محمد دان اقوام کاکڑدم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
ان کی لاشیں ساتھی کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ہسپتال پہنچائیں۔جاں بحق ہونیوالے افراد آپس میں بھائی ہیں اور ان کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے بتایا جاتا ہے۔
لورالائی، کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق
وقتِ اشاعت : July 28 – 2017