خاران: خاران پریس کلب کا صحافتی سرگرمیاں معطل اور پریس کلب کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ ۔
خاران پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب خاران سفر خان راسکوئی منعقد ہوا اجلاس میں تمام ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں پریس کلب خاران اور ممبران پریس کلب کو ایک مسلح تنظیم کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاران پریس کلب کے تمام ممبران اپنے صحافتی سرگرمیاں فوری طور پر معطل اور پریس کلب خاران کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ان حالات میں مزید صحافتی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے جس کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں جبکہ مزید آئندہ کے لا عمل کے لئے صحافیوں کی تنظیم بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے مشاورت سے طے کیا جائے گا۔
دھمکیوں کے بعد خاران پریس کلب کو بند کرنے کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : July 28 – 2017