حسن ابدال: جی ٹی روڈ پرمسافروین اورٹرک میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پرکیڈٹ کالج کے قریب راولپنڈی سے پشاورجانے والے ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہوگیا، تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگی، جس کے بعد قریب موجود گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد کسی مسافر کو اترنے کا موقع نہ مل سکا تاہم فوری اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پرپہنچ گیا جس سے آگ پرقابو پالیا۔
دوسری جانب ڈی پی او عبد الرشید نے جائے حادثے کے قریبی علاقے کو مزید کسی حادثے سے بچنے کیلیے خالی کرا لیا ہے۔