|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2017

کوئٹہ : آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی گاڑی سے 2ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد 2افراد گرفتار کر لیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے سپین تژہ میں کارروائی کرتے ہوئے صوبے میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کی گاڑی سے دو ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا مذکورہ مواد صوبے میں بدامنی کی کسی بڑی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا جسے ایف سی نے بروقت برآمد کرکے دہشتگرد کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔