کوئٹہ : بگٹی قبائل کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے میت کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ. تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ضلع ڈیرہ بگٹی سے کمال خان بگٹی ولد گل حسن بگٹی کو نامعلو م افراد نے اغواء کیا تھا جس کی لاش لیویز نے دوران گشت برآمد کرلی اور پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا۔
جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ورثاء نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے میت رکھ کر احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔
ورثاء نے الزام عائد کیا کہ کمال خان بگٹی کو ایک دوسرے قبائل نے اغواء کیاتھااو رہمیں شبہ ہے کہ اس نے ہی کمال خان کو قتل کیا ہوگا ۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمال خان کی قاتلوں کو فوری طورپر گرفتا رکیا جائے اور قانون کے مطابق سزاد ی جائے بعد میں گل حسن بگٹی نے اپنے بیٹے کمال خان بگٹی کی میت لیکر ڈیرہ بگٹی روانہ ہوگئے۔