|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچ سائل وسائل کے دفاع اور حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہی گی۔بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کاحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل موومنٹ جمہوری جدوجہدپر یقین رکھتی ہے اور کارکن مستونگ جلسے کے لئے پارٹی پیغام کو گھرگھرپہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل موومنٹ کا مرکزی جلسہ عام بیاد شہید میر تنویر خان ملازئی کل بروز اتوار 6 اگست کو سلطان شہید چوک مستونگ میں منعقد ہوگا۔

جلسہ عام سے بی این ایم کے مرکزی قائدڈاکٹر عبدالحئی بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل میراقبال جان زہری اور دیگر مرکزی اورضلعی رہنماء خطاب کرینگے۔جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہے۔

مستونگ کا جلسہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول اوربلوچستان کے سیاست میں مصبت تبدیلی کا باعث ثابت ہوگا۔ جلسے میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیاجائیگا۔