|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2017

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایت پرسانحہ 8اگست 2016کی پہلی برسی کے موقع پر سانحہ کے شہداء کی یاد میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر شمعیں روشن کرنے کا اہتمام کیاگیا ۔

تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزراء شیخ جعفر خان مندوخیل، میر رحمت صالح بلوچ، عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ، صوبائی مشیر معدنیات میر محمد خان لہڑی، اراکین اسمبلی میر عاصم کرد گیلو، حاجی اسلام بلوچ، منظور احمد خان کاکڑ، ثمینہ خان ، یاسمین لہڑی، کشور احمد جتک، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود، ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق کے علاوہ سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سپیکر صوبائی ، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے سانحہ 8اگست کی یاد میں شمعین روشن کی۔ اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جبکہ اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔