خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میو نسپل کارپوریشن خضدار کے میئر مفتی عبد القادر شاہوانی جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا محمد صدیق مینگل نے گذشتہ روز مر کز اسلامی عالمی خضدار میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔
موجودہ صدی اسلامی تحریکوں کی کامیابی کی صدی ہے اسلام کا آفاقی نظام ایک مرتبہ پھر دنیا کے انسانوں کی ضرورت بنتی جارہی ہے کیونکہ عالمی دہشت گرد امریکہ اس کے اتحادیوں نے عالم انسانیت کو باردو کے خطرناک ڈہیر کھڑا کردیا ہے ا۔
للہ کی غضب کا لقب پانے والی یہودی قوم نے ریاست امریکہ کے بد مست ہاتھی کی قوت سے تیسری دنیا خاص کر مسلمانوں پر زندہ رہنے کے تما م دروازے بند کردیا ہے دنیا اس گھٹن کی ماحول سے نکلنے کے لئے بڑی تیزی کے ساتھ راستہ تلاش کررہا ہے اور دنیامیں رونما ہونے والے واقعات بتا رہی ہیں کہ یہ سد شیطانی عنقریب شکست و ریخت سے دوچا ر ہونے والا ہے ۔
لکن ان حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسلمانوں کو اسلام کے عین روح کے مطابق اپنے اندر بنیادی تبدیلی لانا ضروری ہے وقت آگیا ہے کہ مسلم قائدین خوف و لالچ کی خول سے نکل کر دنیا کے مظلوم انسانوں کی قیادت کے لئے تیاری کریں پیغمبر اسلام کے اسوئے حسنہ کے سانچہ میں اپنی زندگیوں کو ڈہال دیں وقت آگیا ہے کہ ہم دلیل و حجت کے ساتھ یہ ثابت کریں کہ امریکہ امن عالم کا دشمن ہے جس نے سب سے پہلے خطرناک ایٹمی ہتیار بنایا اور انسانیت کے خلاف استعمال کرکے لاکھوں بے گناہ انسانوں قتل عام عام کرکے ان کے نسلوں کو اپاہج کردیا ہے ۔
عراق ، لیبیا ، افغانستان ، شام ، کے لاکھوں انسانوں کا خون بھی امریکہ کی بر بریت کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہے مقررین نے کہا اسلام امن و آتشی کا دین ہے مدارس امن کے درس دینے والے ادارے ہیں جب بھی ملک میں بھائی چارگی کی ماحول سدہارنے کی ضرورت پڑی ہے ۔
علماء کرام نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا پاکستان کے نظریاتی و جغرا فیائی سرحدوں کی حفاظت کا سہرا بھی ان اداروں کی مرہون منت ہے لیکن اس کے باوجود امریکی و یہودی میڈیا مسلسل یہ پرو پیگنڈہ کررہا ہے کہ مدارس اسلامیہ دہشت گردی کے پرچار کررہے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں مدارس میں پڑہنے والے علماء کرام امریکی پالیسیوں کی پیچھاکررہے ہیں ۔
دوسری جانب وہ اپنے بد نما چہرہ کو چھپانے کی مذموم کوشش کررہی ہے جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں نے کہا جمعیت علماء اسلام ملک میں جمہوری طرز سیاست سے اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے جدو جہد کررہا ہے لیکن ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ کھنا پڑ تا ہے کہ ہمارے بعض ریاستی ادارے غیر وں کے اشاروں پر اسلامی نظام کی راہ میں روکاوٹ بن رہے ہیں جو افسو س ناک ہوتے کے ساتھ ملک کی مستقبل کے لئے خطرنا ک ہے
امریکہ امن عالم کادشمن ہے ، مولا نا قمرالدین
وقتِ اشاعت : August 17 – 2017