نصیرآباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر نوابزادہ میر امان اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی نظام صوبے اور عوام کی پہچان ہے جلد اور سستا انصاف کی فراہمی ہی قبائلی نظام میں ہی ملتا ہے ۔
جتک قبیلے کے نومنتخب سردار شکر خان جتک زیرک اور منجھے ہوئے شخصیت کے مالک ہیں قوم کے مسائل اور دیگر برادر اقوام کے ساتھ بہترین تعلقات کے فروغ میں اپنا بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے قومیں اتحاد اور اتفاق ہی سے کامیابی کی کی تمام تر منازل طے کرتی ہے جتک اقوام کا متفقہ فیصلہ بھی ان کی کامیابی کی نوید ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب ذادہ امان اللہ خان زہری نے کہا کہ سردار شکر خان جتک کو قبیلے کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب سردارشکرخان جتک اپنے قبیلے کے مسائل اور ان کے درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریگے اور قومی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے قبائلی روایات کی پاسداری کرکے دیگر بردار اقوام کے ساتھ بھی بہتر تعلقات بنانے میں اپنا بہتر کردار ادا کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی اتحاد اور اتفاق ہی میں ہے جن قوموں کی مثالی اتحاد اورشعورو تعلیم پر توجہ نہیں دی ان قوموں نے پسماندگی اور عدم ترقی کا ہی شکار ہوئے ہیں موجودہ مشکل حالات میں قوم میں اتحاد اور اتفاق ہی تمام مسائل کا بہترین حل ہیں اور نو منتخب سردار شکر خان جتک اپنے قوم میں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ ساتھ قوم کی تعمیر وترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرکے جتک قبیلے کو ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ قوم بنائے گی انہوں نے جتک قبیلے کے سربراہ کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔