کوئٹہ: کوئٹہ میں واقع پاکستان اسٹیٹ آئل سے تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر پی ایس او ملازمین سمیت پانچ افراد کوگرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اسلم کی سربراہی میں سروے144کے قریب واقع پی ایس او کوئٹہ کے آئل ڈپو پر چھاپہ مارا ۔
اس دوران کراچی سے تیل لیکر کوئٹہ آنیوالے آئل ٹینکر ڈپو میں ٹینکر خالی کرکے ڈپو سے باہر نکلا تھا۔ جب ٹینکر کو چیک کیا گیا تو ٹینکر کو مکمل خالی نہیں کیاگیا تھااور اس میں سینکڑوں لیٹر پٹرول موجود تھا۔ آئل ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور اور دیگر نجی عملے اور پی ایس او کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ٹینکر خالی کرتے وقت تیل چوری کرکے باہر فروخت کرتے تھے۔ ایف آئی اے نے ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔
پاکستان اسٹیٹ آئل سے تیل چوری ہونے کا انکشاف
وقتِ اشاعت : August 18 – 2017