وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی موجود تھے، ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر جدہ پہنچے جہاں ان کا ڈپٹی گورنر مکہ عبداللہ بن بندر نے استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔