خضدار: ضلع خضدار کے لئے 5سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دورہ کرخ کے موقع پر ضلع خضدار میں پولیس نفری کی کمی کی نشاندہی پر ضلع خضدار کے لئے پولیس کانسٹیبل کی ڈھائی سوآسامیوں کا اعلان کردیا۔
جب کہ آئی جی پولیس نے اس سے قبل خضدار پولیس کے لئے بھی ڈھائی سو آسامیوں کا اعلان کردیا تھا ، اس طرح ضلع خضدار میں پولیس کانسٹیبل کی500آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔
ضلع خضدار کے لئے 5سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان
وقتِ اشاعت : September 16 – 2017