|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2017

کوئٹہ: جھل مگسی کے درگاہ فتح پور بم دھماکے میں جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار، باپ بیٹا، دو سگے بھائی اور چار بچے شامل ہیں۔ 

جاں بحق ہونیوالوں کے نام یوں ہیں۔50سالہ پولیس سپاہی بہار خان لاشاری ولد فقیر محمد سکنہ جھل مگسی، 35سالہ بڈھل فقیر ولد خدائے فقیر قوم مغلانی مگسی سکنہ فتح پور جھل مگسی اور اس کا بیٹا 8سالہ حسین بخش ، 10سالہ گلاب خان ولد عجب خان قوم کلواڑ سکنہ فتح پور جھل مگسی اوراس کا 12سالہ بھائی نیاز محمد ، 

26سالہ محمد رمضان ولد عبدالقادر سکنہ جھل مگسی ،14سالہ لکمیر ولد تاج محمد قوم رند سکنہ غلام رسول رند فیض آباد تحصیل اوستہ محمد ضلع جعفرآباد، 20سالہ صاحب خان ولد حبیب اللہ سکنہ گنداواہ جھل مگسی ،

25سالہ درگاہی ولد مولا بخش مگسی سکنہ گوٹھ میلی جھل مگسی ،40سالہ مہر علی ولد نبی بخش قوم پندرانی سکنہ گوٹھ لوہی گروہ جھل مگسی ،22سالہ نصیر ولد گلاب قوم دھرپالی سکنہ ربی بیرون ضلع نصیرآباد،28سالہ فیض اللہ ولد حمید اللہ قوم مگسی سکنہ نوشہرہ جھل مگسی ،25سالہ دلمراد ولد گلاب قوم لاشاری سکنہ درگاہ فتح پورجھل مگسی،جان محمد ولد سومر فقیر لاشاری سکنہ فتح پور جھل مگسی ،غلام سرور ولد محمد عمر قوم لوہر سکنہ ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیرآباد،

35سالہ علی گل ولد امیر جان سکنہ گوٹھ حاجی بزدار خان ندرانی ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیرآباد، 45سالہ من دوست ولد فاضل فقیر علی سکنہ گوٹھ تحصیل لہڑی ضلع سبی، بہرام سکنہ تحصیل لہڑی ضلع سبی اور18سالہ سلیم ولد شمن سکنہ سیف آباد جھل مگسی ۔