|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2017

کوئٹہ: خضدار کے علاقے وڈھ میں سٹرک کنارے نصب بم پھٹنے سے چار ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف سی اہلکار گاڑی میں گزر رہے تھے کہ وڈھ میں پہلے سے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاکسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام جائے وقوعہ میں پہنچ گئے ۔